نصربن معاویہ بن بکربن ہوازن کی اولاد سے ہیں بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام نصربن حزن بیان کیاہے یہ کوفہ کے رہنے والے تھے ان سے ابواسحاق سبیعی نے روایت کی ہے۔ شعبہ اور ثوری اوراعمش اور یونس ابن ابی اسحاق نے ابواسحاق سے انھوں نے عبدہ بن حزن سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے(حضرت)داؤد(علیہ السلام اس حالت میں) مبعوث ہوئے کہ بکریاں چرایاکرتے تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اسی حالت میں مبعوث ہوئے کہ وہ بکریاں چراتے تھے میں بھی ای حالت میں مبعوث ہواکہ اجیاد۱؎ میں بکریاں چراتاتھا ابن مندہ نے کہا ہے کہ یونس بن ابی اسحاق نے اپنے والد سے نقل کرکے (ان کا نام)عبیدہ بیان کیا ہے ابونعیم نے ابواسحاق سے روایت کرکے (ان کانام)عبدہ بیان کیاہے جیساکہ پہلے ذکرہوا بخاری نے کہاہے کہ (ان کا نام )عبدہ ابن حزن ہے نصری ہیں نصربن معاویہ کی اولاد سے تھےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا بعض لوگوں نے ان کوتابعی کہاہے اور ان کی حدیث کوبھی مرسل بیان کیاہے کیوں کہ (انھوں نے عبداللہ)بن مسعود سے روایت کی ہے مسلم بن بطین اور حسن بن مسلم کی انھیں سے روایت ہے ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎اجیاد مکہ معظمہ میں ایک مقام کانام ہے اوربعض نے وہیں کے ایک پہاڑکانام بیان کیاہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)