بن جدبن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمروبن جثم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ہتی بن بلی بلوی ہیں۔انصارکے خاندان بنی ظفر کے حلیف تھے غزوۂ بدر اور احد میں شریک تھے یہ انھیں شریک بن سحماکے والدہیں جن کاواقعہ ٔ لعان مشہورہے سحمادشریک کی والدہ کا نام ہے۔ان کا ذکرابوبکرخطیب نے ان کے بیٹے شریک بن سحماد کے ذکرمیں کتاب الاسماء المہیمہ کے آخرمیں کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)