ا بن اوس بن ثعلبہ بن طریف بن الخزرج بن ساعدہ بن کعب بن الخزرج۔انصاری خزرجی ساعدی ہیں۔یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کو ابوموسیٰ نے اہل بدر کے ان لوگوں میں لکھا ہے جو کہ (قبیلہ)بنی ساعدہ بن کعب خزرج کے لوگوں سے تھے پس انھوں نے یوں بیان کیاہے عبدرب بن حق بن قوال۔ابن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ نام عبداللہ بن حق تھا اور ابن عمارہ کاقول ہےکہ یہ بیٹے ہیں عبدرب بن حق بن اوس بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ کے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)