ابن عبداللہ بن عمروبن حرام۔یہ جابر کے بھائی ہیں ان کی کنیت ابوعمرو ہے ابوموسیٰ نے کہا ہےکہ مستغفری نے ان کے تذکرہ کو ایساہی بیان کیا ہےانھوں نے حسن بن سفیان سے حدیث روایت کی ہے یعنی اس حدیث کوبیان کیاہے جو کہ ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ یعنی فاطمہ بنت قیس کے شوہر سے مروی ہے ان کاتذکرہ پھراعادہ کیا جائے گا۔ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ کہاں سے ان کو شبہ پڑگیایہ جابر کے بھائی تھے۔ابوعمرو توایک مشہور شخص ہیں واللہ اعلم۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔
۱؎ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جواب اسمیں مذکورنہیں وہ جواب یہی تھا کہ تم اپنے چچازاد بھائی کی پاسداری میں یہ گفتگو کررہے ہو۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)