بن المغیرۃ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم ۔قریشی مخزومی۔ان کی کنیت ابوعمروتھی اور ان کی والدہ ثقفیہ تھیں۔یہ فاطمہ بنت قیس کے خاوند تھے اور یہ خالد بن الولید کے چچازاد بھائی تھے۔ انھوں نے(اپنی بی بی) فاطمہ کو طلاق مغلظہ دے دی توانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر اپنے نفقہ کے لیے درخواست کی تو آپ نے جواب دیا کہ تمھارے لیے نفقہ نہیں ہے۔ ناشرہ بن سمسی نے روایت کی ہے کہ ہم نے عمربن خطاب کوجابیہ کے دن یہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ میں نے خالد بن ولیدکو (اپنے عہدہ سے)معزول کردیااوران کی جگہ ابوعبیدہ کوسردار بنادیا توابوعمرو بن حصن بن مغیرہ اٹھے اور (اپنےچچازاد بھائی کی پاسداری میں)حضرت عمر سے یہ تقریر کی کہ واللہ تم نے ایک ایسے لڑکے کومعزول کردیا ہے کہ جس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حاکم بنایا تھا اور(واللہ تم نے) ایسی تلوارکومیان میں ڈال دیا جس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑاکیا تھا۱؎ بعض لوگوں نے ان کا نام احمد بیان کیا ہے ان کا تذکرہ پہلے گذرچکاہے اور انشاء اللہ تعالیٰ پھر کنیت کے باب میں اعادہ کیا جائے گا۔ ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)