بن محمد بن الحکم۔حکمی۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث سنی ہے۔خطاب بن نصرحکمی نے عبداللہ بن جلیل سے انھوں نے عبدالجد بن ربیعہ سے نقل کر کے روایت کی ہے کہ یہ عبدالجد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے نیز آپ کے پاس اہل یمن کے بہت سے لوگ تھے اور عینیہ بن حصن بھی تھے پس اتنے میں آپ نے سب کو آوازدی تو سب کے سب کھڑے ہوگئے سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک شخص (یمنی) کے جو کہ اپنے بدن کو (بوجہ اپنی غربت کے)ایک کپڑے سے ڈھانکے ہواتھا پس میں نے اس کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ کیاطریقہ ہے تو اس کے جواب میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کی یہ حیاہے اس کو اہل یمن نے لے لیا ہے اور تمھاری قوم نے چھوڑدیا ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔حُلَیل۔ضمہ حااور فتح لام کے ساتھ ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)