ان کی کنیت ابوعبیدتھی ازدی ہیں (خاندان)ازدکے غلام تھے موسیٰ بن سہل نے عبدالجبار بن یحییٰ بن فضل بن یحییٰ بن قیوم سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے اپنے والد یحییٰ سے انھوں نے اپنے داداقیوم سے روایت کی ہے کہ وہ (یعنی قیوم)اپنے غلام ابوراشد کوہمراہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدمیں آئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوراشدسےدریافت کیاکہ تمھاراکیانام ہے انھوں نے کہاعبدالعزی(اور)ابومغویہ (کنیت)ہے آپ نے فرمایاکہ تم عبدالرحمن ابوراشد ہوفرمایا یہ تمھارے ہمراہ کون ہے عرض کیاغلام ہے فرمایااس کا کیانام ہے کہاقیوم فرمایا(نہیں)لیکن یہ عبدالقیوم ابوعبید ہیں ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)