اوربعض نے ان کوعبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ بیان کیاہے۔یہ اختلاف اس بن زرارہ کے نسب میں پہلے بیان ہوچکاہے۔یزیدبن ہارون اوروہب بن جریر نے اپنے والد سے اوران دونوں نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے عبداللہ بن ابوبکر سےانھوں نے یحییٰ بن عبادسےانھوں نے عبدالرحمٰن بن اسد بن زرارہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے قیدیوں اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ کولے کر آل عفراکی تعزیت میں شریک ہونے کے واسطے تشریف لائےاس کے بعد پوری حدیث اس روایت میں بیان کی ہے۔نیز ہم کوابوجعفر عبداللہ بن احمد نے اپنی سند کو یونس بکیرتک پہنچاکرخبردی وہ محمد بن اسحاق سے روایت کرتے تھے کہ انھوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن بکر سے یحییٰ بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن اسد بن زرارہ سے روایت کرکے بیان کیاکہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدرکے قیدیوں اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ کوساتھ لیے ہوئے مدینہ میں تشریف فرماہوئے تو عوف و معوذ فرزندان عفراکی تعزیت میں شریک ہوئے یہ واقعہ ازواج نبی پر حجاب فرض ہونے سےپہلے کا ہے۔اس روایت میں بدرکے قیدیوں کی بابت پوری حدیث بیان کی ہے اور اس حدیث کو ابن ہشام نے بھی اسحاق سے روایت کیا ہےمگربجائےاسدکے سعد کہا ہے۔واللہ اعلم۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)