بن ابی بلغہ لحمی ہیں۔ان کے نسب کا ذکر ان کے والد کے نسب میں ہوچکا ہے۔ان کی کنیت ابویحییٰ تھی ۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں پیداہوئے تھے ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ۔میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے کہ آپ عید کی نماز اداکرنے کے واسطے ایک راہ سے جاتے اور دوسرے راہ سے واپس آتے تھے۔جعفر ابن سلیمان نے محمد بن عمروبن علقمہ سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن حاطب سے انھوں نے اپنے والد یعنی عبدالرحمٰن ابن حاطب سے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں نے عشا کی نماز کاوقت پوچھاتو آپ نے فرمایاکہ (عشا کی نماز کا وقت اس وقت آتاہے جب ہرطرف شب کی تاریکی پھیل جائے۔قطن بن نسیر نے جعفر سے انھوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کوروایت کیا ہے اور انھوں نے یعنی (عبدالرحمٰن نے)۶۸ھ میں وفات پائی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔