بن ولہم ۔یہ ایک مجہول شخص ہیں ان کاصحابی ہونامعروف نہیں ہے۔اورسندحدیث ان کی مجروح ہے حمید بن ابی حمید نے عبدالرحمن بن ولہم سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم لوگ کدوکااستعمال کیاکرو کیوں کہ کدودل ودماغ کی قوت زیادہ کرتاہے اور اسی طرح ایک حدیث مورکی فضیلت میں ان سے مروی ہے کہ مورکی فضیلت سترانبیانے بیان فرمائی ہےسو ائے ان حدیثوں کےاوربھی حدیثیں ان سے مروی ہیں مگرسب ضعیف اوراحادیث صحیحہ کی معارض ہیں۔ان کاتذکرہ ابونعیم اور ابن مندہ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)