سلمی ہیں دثینہ کے حاکم تھے۔حسن بن جعفرنے ابومحمد سے انھوں نے عبدالرحمن بن معقل حاکم دثینہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیاکہ آپ کفتارکی نسبت کیافرماتے ہیں آپ نے فرمایامیں نہ اس کوکھاتاہوں اور نہ اس سے منع کرتاہوں میں نے عرض کیاجب تک آپ منع نہ کریں گے بے شک میں اس کوکھایاکروں گا پھرمیں نےعرض کیاکہ خرگوش کی نسبت آپ کیافرماتے ہیں آپ نے فرمایا نہ میں اس کو کھاتاہوں اور نہ حرام سمجھتاہوں میں نے عرض کیا جب تک آپ حرام نہ کریں گے میں اس کو کھایاکروں گاپھر میں نے عرض کیا کہ لومڑی کی نسبت کیاحکم ہے آپ نے فرمایا(کیا)کوئی اس کو کھاتاہے یعنی وہ کھانے کی چیزنہیں ہے پھرمیں نے عرض کیا بھیڑیے کی نسبت کیاحکم ہے ۔آپ نے فرمایا(کیا)اس کو کوئی شخص کھاتاہے(یعنی وہ بھی کھانے کی چیزنہیں ہے)ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)