بعض لوگ ابن عبیدبیان کرتے ہیں یہ راشدکے والد تھے اوران کی کنیت ابومعاویہ تھی ان سے ان کے بیٹے عثمان نے روایت کی ہے ان کی حدیث اہل شام سےمروی ہے عثمان بن محمد نے اپنے والد محمد بن عثمان سے انھوں نے والد عثمان بن عبدالرحمن سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن بن ابی راشد بن عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں اپنی قوم کے سوسواروں کے ساتھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیاتھاجس وقت ہم لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچے توٹھہرگئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایااے ابومعاویہ تم آگے آؤ۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے مگرابونعیم اورابوعمر نے ایک دوسرا تذکرہ بھی لکھا ہے اس میں عبدالرحمن نام ابوراشد ان کی کنیت بیان کی ہے ابونعیم نے یہ دونوں تذکرے لکھے ہیں لیکن ابوعمرنے صرف ایک تذکرہ عبدالرحمن ابوراشدکالکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)