میری ہیں ان کاشمار اہل شام میں ہےابن ابی عاصم نے ان کو احاد میں ذکرکیاہے ابونعیم نے ان کوعلیحدہ بیان میں لکھاہےہم کوابوموسیٰ نے اجازتاًخبردی ہے وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سےعبدالرحمن بن ابی بکراوراحمد بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عبداللہ بن محمد بن محمد نے بیان کیا ہے وہ کہتے تھےہم سے احمد بن عمرو بن ابی عاصم نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عمروبن عثمان نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے بقیہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے اوزاعی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن ابی عمروشیبانی نے عبداللہ بن ویلمی سے انھوں نے عبدالرحمن بن عبیدنمیری سےروایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے کہ اسلام میں تین سوپندرہ اخلاق ہیں جوشخص ان میں سے ایک خصلت پربھی بغرض تحصیل ثواب عمل کرے اس کو اللہ جنت میں داخل کرے گا ابن ابی عاصم نے کہاہے کہ یہ حدیث میری کتاب میں مرفوعاً نہیں مروی ہے۔اورحماد بن سلمہ نے ابو سنان سے انھوں نے مغیرہ بن عبدالرحمن بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداعبیدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)