ہیں قارہ ہون بن خزیمہ برادراسدبن خزیمہ کی اولادکوکہتے ہیں یہ عبدالرحمن رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھے مگرانھوں نے نہ تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی اورنہ آپ سے کوئی روایت کی واقدی نے ان کوصحابی کہاہے۔اوراپنی کتاب طبقات میں ان لوگوں کاذکرکیاہے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاورکہاہےکہ یہ عبدالرحمن حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں عبداللہ بن ارقم کے ساتھ بیت المال کے محافظ تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)