عمرہ مزنی کے والد ہیں ہم کوابوالفضل عبداللہ بن احمد بن عبدالقاہر نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن بدران حلوانی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابوالحسین بن نقور نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عیسیٰ بن جراح نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں بغوی نے خبردی وہ کہتے تھے میرے دادا نے مجھ سے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابومعشر نے یحییٰ بن شبل سے انھوں نے عمروبن عبدالرحمن مزنی سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن مزنی سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےاعراف والوں کی حالت دریافت کی گئی۔آپ نے فرمایا کہ مقام اعراف میں وہ لوگ ہوں گے جواللہ کی راہ میں قتل ہوئےمگراپنے والدین کے نافرمان تھےان لوگوں کے والدین کی نافرمانی نے جنت سے بازرکھااورقتل فی سبیل اللہ نے ان کو دوزخ کی آگ سے بچالیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابونعیم اورابوعمر نے کہاہے کہ بعض لوگ ان کے والد کا نام محمد بیان کرتے ہیں اور یہی درست ہے اوران کا ایک بھتیجاتھا جن کا نام عبدالرحمن تھا۔