جرشی ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہےاسی طرح بن ابی یاس نے کہا ہے مگریہ غلط ہے عبدالرحمن اہل حمص کے تابعین میں سے ہیں آدم بن ابی یاس نے جریر بن عثمان سے انھوں نے عبدالرحمن بن ابی عوف سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز تاریکی میں پڑھتے ہوئے دیکھے گئے۔یہ ابن مندہ کا بیان تھا۔ابونعیم نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن ابی عوف جرشی اہل شام کے تابعین سے تھے بعض متاخرین نے ان کو صحابہ میں کہا ہے میں کہتا ہوں (انھیں ابونعیم) کے مانندابن مندہ نے بھی کہاہےکہ بے شک آدم نے ان کے (بیان میں) غلطی کی ہے کیونکہ یہ عبدالرحمن اہل حمص کے تابعین سے ہیں پھر(ابن مندہ پر)کوئی طعن کی وجہ نہیں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)