ابوصعصعہ کانام عمروہے وہ زید بن عوف بن منذر بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارکے بیتےانصاری خزرجی بن قیس کےبھائی تھے۔قیس بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ نے اپنے والدسےانہوں نے اپنے داداسے جواہل بدرمیں سے تھےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ یہ دعامانگ رہے تھےکہ اے اللہ انصارکوانصارکےبیٹوں کو انصارکے پوتوں کو بخش دے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورجس طرح ہم نے عبدالرحمن کے نسب کوذکرکیاہے اسی طرح انھوں نے بھی بیان کیاہےاورابن کلبی نے بھی ان کا نسب بیان کیاہے پھران کے بھائی کااس طرح بیان کیاہےقیس بن صعصعہ بن زید بن عوف بن مبذول بن عمرو یعنی ابوصعصعہ کوسیاق نسب سے کلبی نے ساقط کردیا اورمندرکےعوض مبذول کیا ہے اوریہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)