۔ابن مندہ نے کہاہے کہ یہ غلط ہے۔عبیدبن عبیداللہ نےسری بن اسمعیل سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے عبدالرحمن ابن ابی سارہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازتہجد کی تعدادپوچھی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تیرہ رکعت آٹھ رکعت تہجداور(تین رکعت)وتراوردورکعت(نفل)فجرکے قریب پھرمیں نے پوچھاکہ وتر میں کون کون سی سورتیں پڑھوں توفرمایا سبح اسم ربک الاعلیاور قل یاایھاالکفروناور قل ھواللہ احد۔ان کوابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے مگرابونعیم کہتے ہیں کہ ان کے والد کا نام ابی سارہ ذکرکرنامیں غلط سمجھتاہوں بلکہ یہ عبدالرحمن بن ابی سبرہ ہیں۔اورحدیث اسی نام سے یعنی عبدالرحمن بن ابی سبرہ سے روایت کی ہے۔ابونعیم نے اسمعیل بن ذربی سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے عبدالرحمن بن ابی سبرہ سے روایت کی ہے کہ عبدالرحمن نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا وترمیں کیاپڑھاجائے۔پھرپوری حدیث بیان کی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)