بعض لوگوں نے ان کوابن ابی علقمہ ثقفی بیان کیاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہےاوربیان کیاگیاہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثقیف کے وفد آئے ان میں سے یہ عبدالرحمن بھی تھے ان سے عبدالملک بن محمد ابن بشیرنے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثقیف کاوفدآیا اوران کے ساتھ کچھ تحفہ بھی تھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکہ یہ کیاچیزہےان لوگوں نے کہاکہ صدقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ صدقہ وہ چیزہے جس سے صرف رضامندی خدامقصودہو اورہدیہ وہ ہے جس سے رضامندی رسول اور (کوئی)حاجت روائی مقصودہو ان لوگوں نے کہا کہ یہ صدقہ نہیں ہے بلکہ یہ ہدیہ ہے اس وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قبول کرلیاعبدالرحمن سے عون بن حجیفہ نے اسی طرح روایت کی ہے ابوحاتم نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن تابعی ہیں صحابی نہ تھے۔