بن اسید بن ابی العیص بن امیہ بن عبدشمس قریشی اموی ہیں ان کی والدہ جویریہ نبت ابی جہل تھیں جن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کرناچاہاتھامگررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (نکاح کرنے سے)منع فرمایااس کے بعدعتاب نے ان کے ساتھ نکاح کرلیااور ان سے یہ عبدالرحمن پیداہوئے یہ حضرت عائشہ کے ساتھ جنگ جمل میں شریک تھےاورنمازمیں ان لوگوں کے امام تھے جنگ جمل میں بمقام بصرہ شہیدہوئے جب حضرت علی نے ان کو مقتول دیکھاتوکہا یہ قوم کے یعسوب(سردار) تھے جب یہ قتل ہوگئے توایک پرندان کے ہاتھ کواٹھالے گیااور مدینہ میں جاکے ڈال دیاوہاں کے لوگوں نے ان کی انگوٹھی سے جوان کے (کٹے ہوئے)ہاتھ میں تھی انکو پہچاناچنانچہ اس ہاتھ پرنمازجنازہ پڑھکر اس کودفن کردیا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)