د بن اسد بن عبدالعزی بن قصی قریشی اسدی ہیں ان کی والدہ ام الخیربنت مالک بن عمیلہ بن سباق بن عبداللہ بن قصی تھیں یہ فتح مکہ میں اسلام لائے تھےاورصحابی تھے زبیر(ابن بکار)نے کہاہے کہ ایام جاہلیت میں ان کا عبدالکعب تھارسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھاواقعہ یرموک میں شہید ہوئے تھےاور ان کے بیٹے عبداللہ حضرت عثمان کی شہادت کے واقعہ میں قتل کیے گئے اورابوعبداللہ عدوی نے اپنی کتاب النسب میں بیان کیاہے کہ انھیں عبدالرحمن کے سبب سے حسان بن ثابت نے آل زبیربن عوام کی ہجوکی تھی اور کہا(ابوعبداللہ نے)یہی درست ہےاورجس نے کہاہے کہ یہ ہجوعبداللہ بن زبیرکے سبب سے تھی اس کا قول صحیح نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)