بن انس۔عدوی نے کہاہےکہ یہ عبدالرحمن غزوۂ احد اور تمام غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےاورجنگ قادسیہ میں شہیدہوئے ان کے والد عائذصحابی تھے جن عبدالرحمن بن عائذ کا ہم اوپرذکرکرچکے ہیں یہ عبدالرحمن ان سے علاوہ ہیں کیوں کی ان عبدالرحمن بن عائذ نے فقط عبدالرحمن ہی کودیکھاتھا(اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ )اس وقت بچے تھےاور یہ عبدالرحمن جنگ احدمیں شریک تھے(اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں)زیادہ عمرکے تھے کیوں کہ جس شخص نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کواپنے بچپن میں دیکھاہو وہ جنگ قادسیہ میں اتنی عمرکانہیں ہوسکتاکہ لڑےاورماراجائے۔کیوں کہ جنگ قادسیہ ۱۵ھ میں ہوئی تھی