ا۔کلدہ بن حنبل کے بھائی ہیں یہ اور ان کے بھائی کلدہ اور یہ دونوں صفوان بن امیہ کے اخیانی بھائی ہیں ا ن کی والدہ صفیہ بنت معمر ابن حبیب بن وہب ہیں قبیلۂ جمح کے تھے۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ دونوں صفوان کے بھانجے تھے ان دونوں کی والدہ صفیہ بنت امیہ بن خلف تھیں اسی وجہ سے کلدہ صفوان کے پاس رہتے تھے ان کی خدمت کیاکرتےتھے کبھی ان سے جدا نہ ہوتے تھے ان دونوں کے والدیمن سے مکہ میں آکے رہے تھے انشاءاللہ تعالیٰ ان کے بھائی کلدہ کے تذکرہ میں یہ سب حال بیان کیاجائے گا عبدالرحمٰن کی کوئی روایت معلوم نہیں انھوں نے حضرت عثمان کی شان میں یہ اشعارکہتے تھے یہ حضرت عثمان سے کچھ منحرف تھے اگرچہ اس انحراف پر یہ قائم نہیں رہے(وہ اشعار یہ ہیں) ؎
۱؎ اقسم باللہ رب العباد ماخلق اللہ شئیا سدی
ولکن خلقت لنافتنہ لکی نبتلی بک اوتبتلی
یہ اشعاراوربھی ہیں۔یہ عبدالرحمٰن واقعہ اجناد ین میں ملک شام میں شریک ہوئے تھے ان کو خالد بن ولید نے حضرت ابوبکر صدیق کے پاس فتح دمشق کی بشارت دینے کے لیے بھیجاتھا۔یہ جنگ صفین میں علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)