ا۔شرحبیل بن حسنہ کے بھائی ہیں حسنہ ان کی والدہ کا نام وہ عمربن حبیب بن حذافہ بن جمح کی لونڈی تھیں ان کے والد کے نام میں اورنسب میں اختلاف ہے اور اس میں بھی اختلاف ہے کہ وہ کس کے غلام تھے ہم یہ سب باتیں شرحبیل کے نام میں بیان کرچکے ہیں۔ان سے زیدبن وہب نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ہمیں ابوالفضل منصوربن ابی الحسن مخزومی نے اپنی سند سے (جو) احمد بن علی بن مثنی تک (پہنچتی ہے)خبردی وہ کہتے تھے ہمیں خثیمہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے وکیع نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اعمش نے زید بن وہب سے انھوں نے عبدالرحمٰن بن حسنہ سے روایت کرکےبیان کیاوہ کہتےتھےہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد میں تھے اتفاقا ہماری گذرایک ایسی سرزمین پرہواجہاں کفتاربہت تھےچنانچہ ہم نے چند کفتارشکارکئے ان کاگوشت دیگوں میں پک رہاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکہ یہ کیاچیز (پک رہی)ہےہم نے کہا کچھ کفتار ہم نے پائی تھیں (ان کا گوشت ہے)حضرت نے فرمایاایک گروہ بنی اسرائیل کا مسخ ہوگیا تھا (خدا نے اسے کفتار کی شکل میں کردیاتھا)میں خیال کرتاہوں کہ شاید یہ کفتاریں وہی ہوں پھرآپ نے ہمیں حکم دیاتوہم نے دیگوں کوالٹ دیاباوجودیکہ ہم (اس وقت بہت)بھوکے تھے ان سے زید نے بھی روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ باہرتشریف لائے اور آپ کے پاس ایک عصاتھی آپ نے اس کو رکھ دیااورپیشاب کرنے لگے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابوعمرنے لکھا ہے اورابونعیم نے ان کا تذکرہ عبدالرحمٰن بن مطاع کے نام میں لکھاہے یہ دونوں ایک ہیں ان کا تذکرہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے موقع پرکیا جائے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)