خزاعی ہیں انھوں نے شام میں سکونت اختیارکی تھی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے ان کا تذکرہ لکھاہے اسمعیل ابن عیاش نے سعید بن عبداللہ خزاعی سے انھوں نے ہثیم بن مالک طائی سے انھوں نے عبدالرحمن بن مسعودخزاعی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے اے لوگوں خوشی اور ناخوشی (غرض ہر حال)میں حاکم کی بات کاسننا اور ماننا اپنے اوپرلازم کرلو(تم لوگ)آگاہ رہو بے شک جو شخص سنے اور مانے اس پرکوئی الزام نہیں ہے جوسنے اور اس کا کوعذر(مقبول)نہیں اورتم لوگ اللہ عزوجل کی طرف نیک گمان رکھنااپنے اوپر لازم سمجھو کیوں کہ اللہ ہربندے کو اس کے نیک گمان کے موافق دیتاہے بلکہ اس سے زیادہ دیتاہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)