بن غطریف بن عبدالعزی بن جثامہ بن مالک بن لادم بن مالک بن رہم بن یشکر بن مبشربن غوث بن تمیم بن مرکے بھائی ہیں بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ عبدالرحمن کندہ (کے خاندان)سے ہیں اورشرحبیل بن حسنہ کے بھائی تھےاعمش نے زیدبن وہب سے انھوں نے عبدالرحمن بن حسنہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (مکان سے) نکل کر تشریف لائےاورآپ کے پاس سپرکی مانندکوئی چیزتھی۔اسی کوسامنے (پردہ کے لیے ) رکھ کر آپ نے پیشاب کیابعض لوگوں نے (یہ حالت دیکھ کر )کہادیکھو(رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم )پیشاب کرتے ہیں جس طرح عورتیں پیشاب کرتی ہیں یہ سن کر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکیاتم کومعلوم نہیں ہے کہ (اس بارے میں )یعنی اسرائیل پر کیاآفت آئی ان کے یہاں یہ دستور تھا کہ جس چیز میں پیشاب لگ جاتااس کوقینچی سے کاٹ ڈالتے پس ان کے ایک حاکم نے ان کو اس فعل سے منع کیااس کو قبرمیں عذاب ہوتاہے ان کا تذکرہ اس بیان میں ابونعیم اور ان کے دادا نے لکھا ہے لیکن ابن مندہ اور ابوعمرنے عبدالرحمن بن حسنہ کے بیان میں یہ ذکرلکھاہے اور وہ دونوں ایک ہی ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)