ابن معمرانصاری ہیں ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں ہے۔ان سے محمد بن ابراہیم نے روایت کی ہے ان کو بخاری نے وحدان میں ذکرکیاہے۔محمد بن ابراہیم انصاری نے عبدالرحمن بن معمرسے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم لوگ (رمضان میں)سحری کھایاکرو بے شک اللہ تعالیٰ سحری کھانے والوں پر رحمت نازل کرتاہے اگرچہ تھوڑے ہے چھوہارے سے (سحری)ہو یا روٹی کے ایک ٹکڑے سے ہو۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)