ا ان کوابن عقدہ نے بیان کیاہےاوراپنی سندکے ساتھ ابوغیلان یعنی سعدبن طالب سے انھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے عمرو ذی مراوریزید بن نثیع اورسعید بن وہب اورہانی بن ہانی سے روایت کی ہے ابواسحاق نے کہاہے کہ مجھ سے بے شمارلوگوں نے بیان کیاکہ حضرت علی نے لوگوں کو کوفہ کے میدان میں قسم دے کرپوچھاکہ کن لوگوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےمن کنت مولاہ فعلی مولاہ اللہم وال من والاہ وعادوم من عاداہقول کوسناہے(جس نے سناہوبیان کرے یہ سن کے)کچھ لوگ کھڑے ہوگئے اور گواہی دی کہ (ہم نے)اس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سناہے اورکچھ آدمیوں نے اس کوچھپایا(ان کی یہ حالت ہوئی)کہ دنیا میں اندھے ہوگئے اوران کوکوئی آفت (ضرور)پہنچی ان میں (یعنی جنھوں نے اس خبرکوپوشیدہ رکھاتھا) سے یزیدبن ودیعہ اورعبدالرحمن بن مدلج بھی تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)