۔ان سے دعامانگتے وقت ہاتھ اٹھانے کی کیفیت میں حدیث (مروی )ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنےلکھاہے اور کہاہے کہ ان کی (حدیث)میرے نزدیک مرسل ہے ان کوصحابہ میں ذکرکرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے سوااس کے کہ یہ ان لوگوں میں ہیں جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاس کے متعلق عبداللہ بن محیریز کےبیان میں بحث ہوچکی ہے۔عقیل نے بھی ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کانام عبداللہ تھااور(یہ)بڑے بزرگ تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)