بعض لوگوں نے ابن ام نحام بیان کیاہے کعب بن مرۃ کی حدیث میں ان کا ذکرہے ہمیں عبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابومعاویہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اعمش نے عمروبن مرہ سے انھوں نے سالم بن الجعد سےانھوں نے شرحبیل بن سمط سے روایت کرکے بیان کیا کہ شرحبیل نے کعب بن مرہ سے کہااے کعب بن مرہ ہم سے کوئی روایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کرواورڈراؤ کعب نے کہامیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے اہل حرفہ تم لوگ تیراندازی کیاکرو جس کا ایک تیربھی دشمن کے پڑگیااللہ تعالی اس کا درجہ سبب تیر کے بلند کردے گاعبدالرحمن بن نحام نے عرض کیا یارسول اللہ درجہ کیا(شہ)ہے(راوی نے) کہا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ وہ درجہ تمھاری ماں کی چوکھٹ کی طرح نہیں ہے بلکہ دو درجوں کے درمیان سوبرس کا فاصلہ ہے۔اس کو اسباط بن محمد نے اعمش سے انھوں نے عمروبن ابی عبیدہ بن عبداللہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیاہے وہ کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور اس حدیث کی روایت میں عبدالرحمن بن ام نحام کہاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)