ہیں ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے ابوعمرنےکہاہے کہ میں ان کوعبداللہ بن قرط کا بھائی سمجھتاہوانھوں نے شام میں سکونت اختیارکی تھی اہل فلسطین میں ان کا شمارہے۔مسکین بن میمون نے جومسجدرملہ کے موذن تھےعروہ بن رویم سے انھوں نے عبدالرحمن بن قرط سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شب (یعنی شب معراج میں)مسجد اقصٰی تک(جوملک شام میں بیت المقدس کے نام سے مشہورہے)اس شب میں جس میں آپ کومعراج ہوئی اور مسجداقصٰی تک آپ پہنچائے گئے مقام ابراہیم اور زم زم کے درمیان(تشریف فرما)تھے جبرائیل آپ کے داہنی (طرف) اور میکائیل بائیں طرف تھےپھروہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کولے کراڑے یہاں تک کہ آپ ساتوں آسمانوں تک پہنچےاوریہ پوری حدیث بیان کی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے مگر ابوعمرنے کہاہے کہ مسکین بن میمون نے عبدالرحمن سے روایت کی ہے اور ابن مندہ اورا بونعیم نے مسکین اورعبدالرحمن کے درمیان عروہ کوبھی بیان کیا ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)