سلمی ہیں ان سے ایک حدیث جس کی سند مضطرب ہے روایت کی گئی ہے راشد بن سعد نے انھیں سے حدیث کوروایت کیاہے اس کوابوعمر نے بیان کیا ہے ابن مندہ اور ابونعیم نےکہاہے کہ عبدالرحمن بن قتادہ سلمی ہیں ان کا شمار اہل حمص میں ہے۔ہم کوابویاسر نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے حسن بن سوارنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے لیث بن سعد نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے راشد بن سعد سے انھوں نے عبدالرحمن بن قتادہ سے روایت کرکے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا کہ اللہ عزوجل نے آدم (علیہ السلام)کوپیداکیاپھر ان کے صلب سےان کی اولاد کو پیداکرکے فرمایاکہ یہ لوگ جنتی ہیں اور میں کچھ پروانہیں رکھتاہوں اور یہ دوزخی ہیں اور میں کچھ پروانہیں رکھتاہوں پھرکسی نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیاکہ پھرہم لوگ کیوں عمل کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایہ بھی مقدرہوچکاہے معن بن عیسیٰ وعبداللہ بن وہب وحماد بن خلف خیاط وغیرہم نے حضرت معاویہ سے اسی حدیث کے مانند نقل کرکے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)