ابن سعدبن منذراوربعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عمروبن سعد بن منذر بن سعد بن خالد بن ثعلبہ بن عمروبن خزرج بن ساعدہ انصاری ساعدی ہیں۔ان کی کنیت ابوحمیدتھی یہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہورتھے۔ان کے نام میں اختلاف ہےامام احمد بن حنبل نے توجیساہم نے بیان کیا ہے ویساہی کہاہے مگربخاری نے ان کا نام منذر کہاہے۔ان سے جابربن عبداللہ اورعباس ابن سہل اور عروہ بن زبیر وغیرہم نےروایت کی ہےابوزبیرنے جابرسے انھوں نے حمدی ساعدی سے روایت کی ہے کہ عبدالرحمن ایک برتن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مقام نقیع۱؎ سے دودھ لائے مگربرتن کھلاہواتھاتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم نے اس کوبندکیوں نہ کرلیااگرکوئی چیز نہ تھی تو لکڑی ہی اس کےعرض پررکھ لیتے۔ان کاتذکرہ کنیت کے باب میں انشاء اللہ اس سے زیادہ کیا جائےگا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ نقیع مدینہ سے تھوڑی دورپرایک مقام ہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)