ہ۔ابوعیسیٰ ترمذی نے اپنے جامع میں ان کوبیان کیاہے۔اور ترمذی نے سعید بن نصر سے
۱؎ترجمہ۔خداکاشکرہے کہ تمھارے بھائی آتے ہیں جوابھی بوڑھے نہیں ہوئےشباب ان کا ابھی کامل ومکمل ہے۱۲۔
انھوں نے ابن مبارک سےانھوں نے سفیان سےانھوں نے علقمہ بن مرثدسے انھوں نے عبدالرحمن بن سابط سے جنت کے گھوڑوں کی صفت میں روایت کی ہےاورابوعبداللہ بن مندہ نے کہاہےکہ عبدالرحمن بن سابط نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کی ہے اوراس سند میں علقمہ پراختلاف کیاگیاہےبعض نے کہاہےکہ انھوں نے علقمہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن ساعدہ سے انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اوربعض نے کہاہے کہ انھوں نےعلقمہ سے انھوں نے عمیربن ساعدہ سے روایت کی ہے اورکہاہے کہ انھوں نے علقمہ سے انھوں نے سلیمان بن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے اوراس کے سوااوربھی اختلاف ہے۔جس کو ابواحمدیعنی عبدالوہاب بن علی نے اپنی سندکوسلیمان بن اشعث تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھےہم سے ابوبکربن شیبہ نےبیان کیاوہ کہتے تھےہم سے ابوخالد احمرنے بیان کیاانھوں نے ابن جریح سے انھوں نے ابی زبیرسے انھوں نے جابرسے روایت کرکے کہاکہ مجھ کو عبدالرحمن ابن سابط نے خبر دی کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب اونٹ کی قربانی اس طرح کرتے تھے کہ اس کے بائیں پیرکوباندھ دیتے تھےاوروہ باقی پیروں سے کھڑارہتاتھا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)