۔اسدی ہیں۔کوفیوں میں ان کا شمار کیاگیاہے۔مطین نے صحابہ میں ان کوذکرکیاہے۔ان سے شعبی نے روایت کی ہے اوران کے والد صحابی تھے۔اسمعیل بن ذربی نے عامرشعبی سے انھوں نے عبدالرحمن بن سبرہ سےروایت کی وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے پوچھا کہ وترمیں کیاپڑھاجائےتوآپ نے فرمایاکہ سبح اسم ربک الاعلیاور قل یا ایھا الکفروناور قل ھواللہ احد۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے اورابونعیم نےکہاہے بعض متاخرین نے ان کوعبدالرحمن بن ابی سبرہ سے علیحدہ کرکےبیان کیاہےاوریہ عبداللہ میرے خیال میں وہی پہلے شخص ہیں یعنی عبدالرحمن بن ابی سبرہ جن کا ذکرہم اب کریں گے۔
میں کہتاہوں یہ قول میرے نزدیک مجروح ہے کیوں کہ یہ عبدالرحمن بن سبرہ اسدی ہیں اور وہ عبدالرحمن بن ابی سبرہ کہ جن کا ذکرہوگاجعفی ہیں تودونوں ایک کیوں کرہوسکتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)