بن عمروبن عبیدبن کلاب بن وہمان بن غنم بن جہم بن ذبل بن جہنی بن بلی۔اسی طرح ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا نسب بیان کیاہے۔یہ بلوی(یعنی خاندان بلی سے)ہیں اورصحابی تھے بیعت رضوان میں شریک تھے انھوں نے بھی اس دن بیعت کی تھی جولشکرمصرسے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرہ کوآیاتھااور جس نے ان کوشہیدکیاتھایہ اس کے سردارتھے ان سے حصر کے تابعین کی ایک جماعت نے روایت کی ہے منجملہ ان کے ابوالحصین ہیثم بن سفیان اور عبدالرحمن بن شمامہ وابوثور فہمی ہیں ابن لعیہ نے عیاش ابن عیاش بن عباس سے انہوں نے حجری سے انھوں نے عبدالرحمن بن عدیس سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری امت کے کچھ لوگ (جہاد کے لیے)نکلیں گے اور وہ کوہ خلیل میں قتل کیے جائیں گے چنانچہ جب فساد پیداہواتوابن عدیس بھی ان لوگوں میں تھے جن کو حضرت معاویہ نے گرفتارکیاتھااورشہرفلسطین میں قیدکردیاتھا۔مگریہ سب لوگ قید خانہ سے بھاگ گئے پھر ان لوگوں کا تعاقب کیااورگرفتارکرلیا انھیں میں سے ایک سوار نے ابن عدیس کو گرفتارکرلیاابن عدیس نے اس سے کہاخراب ہو تومیراخون کرنے میں اللہ سے ڈر میں اصحاب شجرہ میں سے ہوں اس سوارنے جواب دیا کہ کوہ خلیل میں بہت سے شجرہیں (اصحاب شجرہ سے ہونایہاں کوئی فضیلت نہیں ہے)اور ان کو وہیں ۳۶ھ میں قتل کرڈالا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)