بن امیہ جمحی قریشی ہیں ان کاشمار اہل مکہ میں ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے ان کے والد صفوان بن امیہ سے کچھ ہتھیارعاریتاًلیےتھے ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عبدالرحمن ابن صفوان جمحی وہی شخص ہیں جنھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سے ہتھیارعاریتاًلیےتھے۔ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے اورجن عبدالرحمن سے مجاہد نے روایت کی ہے وہ دوسرے ہیں اوران کو لوگ عبدالرحمن بن صفوان یاصفوان بن عبدالرحمن کہتے ہیں اورقریش کی طرف منسوب نہیں ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)