بن حنیف انصاری ہیں ان کے والد کے ذکرمیں ان کا نسب بیان ہوچکاہے۔ابن داؤد نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہےمگرصحیح نہیں ہے۔ان کے والد اور ان کے بھائی ابی امامہ صحابی تھے۔ہاں انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاتھا۔ابوحازم نے عبدالرحمن بن سہل بن حنیف سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت ۱؎ واصبرنفسک مع الدین عدعون ربہم بالغداوۃ والعشینازل ہوئی اس وقت آپ اپنے کسی مکان میں تشریف رکھتے تھے(بعدنزول اس آیت کے)پس آپ مکان سے تشریف لائے اور ان لوگوں کی جستجو کی (جن کا ذکراس آیت میں ہے )توآپ نے کچھ لوگوں کودیکھاکہ وہ اللہ کویاد کرتے ہیں بعض ان میں سے ایسے لوگ تھے جن کے سرکے بال پریشان او رموٹے کپڑے پہنے ہوئے تھےاوربعض ایک ہی کپڑے میں بسرکرتے تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان لوگوں کو دیکھا فرمایااللہ کا شکر ہے جس نے ایسے لوگوں کومیری امت میں پیداکیاہے ان کے ساتھ رہنے کامجھے حکم فرمایا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)