بعض نے سمیربیان کیاہے۔ان کاذکرصحابہ میں کیاگیاہےمگران کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔ سری بن یحییٰ نے قبصیہ سے انھوں نے سفیان سےانھوں نے عون بن ابی حجیفہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سمیرہ یاسمیرسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکیاتم میں سے کوئی شخص ایسانہیں کرسکتاکہ جب کوئی شخص (ناحق) اس کے قتل کا ارادہ سے آئے تو(اس کے سامنے)اپنی گردن بڑھادے(کہ لے کاٹ لے اگرایسا کروگے توبہت مناسب ہے کیوں کہ)قاتل دوزخی ہے اور مقتول جنتی ہے۔حفص بن عمرنے قبصیہ سے انھوں نے اپنی سندوں سے عبدالرحمن بن سمیرہ سے انھوں نے ابن عمرسے اس کو روایت کیا ہےان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)