اسلمی ہیں۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ہم کوابویاسر نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے احمد ابن ہیثم بن خارجہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن عیاش نے بیان کیا انھوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ سے انھوں نے یوسف بن سلیمان سے انھوں نے اپنی دادی میمونہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سنتہ سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ شروع ہوا اسلام غربت کی حالت میں اور عنقریب پھرپلٹے گااورغربت کی حالت میں آجائے گاجیساکہ شروع ہواتھاپس مژدہ ہوغریبوں کے واسطے۔لوگوں نے عرض کیا کہ غرباکون لوگ ہیں فرمایاوہ لوگ ہیں جس وقت آدمیوں میں بدکاری پھیلے وہ لوگ نیکوکاری کریں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)