بن عمروبن زیدبن نجدہ بن مالک بن لودان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کو بنوسمیعہ بھی کہتے ہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصماء کہے جاتے تھے صماء قبیلہ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کا نام بنی سمیعہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھےیہ(عبدالرحمن) شام میں فروکش ہوئے تھے ان سے تمیم بن محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چونچ مارنے اوردرندوں کی طرح کہنی بچھادینے سے اور(مسجدکے)کسی مقام کو اپنی نمازپڑھنے کے لیے مخصوص کرلینے سے جیسے اونٹ اپنی قیام گاہ کومخصوص کرلیاکرتاہے (کہ سوائےاس مقام کے پھر کہیں نہیں بیٹھتا)منع کیاہے ہم کوابوالفضل یعنی منصور بن ابوالحسن دینی فقیہ نےاپنی سند کے ساتھ ابویعلی موصلی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھےہم سے ہدیہ بن خالد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابان نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے یحییٰ بن ابوکثیر نے ابوراسد حبرانی سے انھوں نے عبدالرحمن بن شبل سے نقل کرکے بیان کیاانھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کوتم لوگ پڑھو اور (پڑھتے وقت اس کے الفاظ کو)نہ لپیٹو اور اس کے پڑھانے میں بخیلی نہ کرواور اس کوذریعہ معاش مت بناؤ اوراس کے ذریعے سے مال نہ جمع کرو۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)