بن طلحہ بن ابی طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالداربن قصی حجبی عبدری ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ توپایاتھامگر آپ سے حدیث نہیں سنی ان کے والد اور چچا اورداداصحابی تھے عبدالملک بن عمرو نے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے انھوں نے ابوقلابہ سے روایت کی ہے کہ ان کوعبدالرحمن بن شیبہ نے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض لاحق ہواجس سے آپ بے چین تھے اور بسترپر کروٹیں بدلتے تھےحضرت عائشہ نے کہا (یارسول اللہ)اگریہ بیماری ہم میں سے کسی نے دی ہوتی تو بے شک اس پرہمیں سخت غصہ آتا۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ہاں بےشک یہ توخداکی طرف سے ہے دنیامیں) مومن پر سختی ہی کی جاتی ہے۔یہ ابن مندہ کاقول تھاابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن تابعی ہیں(صحابی نہیں ہیں) اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے ان سے صرف ابوقلابہ نے روایت کی ہے۔بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے ان کاتذکرہ لکھاہے۔ابونعیم نے اس حدیث کو ابوموسیٰ سے انھوں نے ابوعامرسے انھوں نے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی ہے اوراسی طرح ابونعیم نے شیبان سے انھوں نے یحییٰ سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے عبداللہ سے اس حدیث کوروایت کیاہے اوریہی صحیح ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)