بن عثمان بن طلحہ بن ابی طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالدار بن قصی حجبی عبدری ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتوتھامگرآپ سے حدیث نہیں سنی ان کے والد اور چچا اور داداسب صحابی تھے عبدالملک بن عمرونے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے انھوں نے ابوقلابہ سے روایت کی ہے ان کو عبدالرحمن بن شیبہ نے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض لاحق ہواجس سے آپ بے چین تھے اور بسترپرکروٹیں بدلتے تھے حضرت عائشہ نے کہا (یارسول اللہ) اگر یہ بیماری ہم سے کسی نے دی ہوتی توبے شک اس پر ہمیں غصہ آتارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ہاں یہ توخداکی طرف سے ہےدنیا میں )مومن پرسختی ہی کی جاتی ہےیہ ابن مندہ کاقول تھاابونعیم نے کہا ہے کہ یہ عبدالرحمن تابعی تھے۔اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے ان سے صرف ابوقلابہ نے روایت کی ہے بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے ان کاتذکرہ لکھاہےابونعیم نے اس حدیث کو ابوموسیٰ سے انھوں نے ابوعامرسے انھوں نے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی ہے اور اسی طرح ابونعیم نے شیبان سےانھوں نے یحییٰ سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے عبداللہ سے اس حدیث کوروایت کیاہےاور یہی صحیح ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)