بن حسنہ ان کو ربیع بن سلیمان بیری نے ان صحابہ میں ذکرکیاہےجوشہرمصرمیں داخل ہوئے تھے۔یہ غسانی کابیان تھا ابن یونس نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن بن شرحبیل بن عبداللہ بن مطاع ہیں ان کی نسبت بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے اور ان کے بھائی ربیعہ بن شرحبیل نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہےاور یہ دونوں فتح مصر میں شریک تھے ان کے بیٹے عمران نے ان سے روایت کی ہے عمران شہرمصرکے قاضی تھے۔عبدالرحمن کی نسبت بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اور عبدالرحمن سے ابن وہب نے روایت کی ہے یہ بیان ابن ماکولاکاتھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)