بن غزیہ انصاری ہیں ان کوطبرانی نے بیان کیا ہے ابوجعفر یعنی محمد بن علی نے عمروانصاری سے جومحصن کے بیٹےتھےانھوں نے عبدالرحمن انصاری سے جوبنی نجارمیں سے ایک شخص تھے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے قیامت کے قریب ہونے کی (علامت) بارش کا زیادہ ہونااورپیداوارکاکم ہونااور مرداروں کی کثرت اور امانت داروں کی قلت ہے۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہےاورابوعمرنے ان کے بھائی حارث بن عمروکے بیان میں ان کا ذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)