انصاری ہیں ان کو ابوعلی یعنی احمد بن عثمان اہری نے (اپنی کتاب)طوالات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بیان میں ذکرکیاہے انھوں نے اپنی سند کے جعفربن محمد بن علی تک پہنچا کرکہاہے کہ جعفر نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے حضرت علی مرتضٰی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے حضرت معاذ کے یمن بھیجے جانے اور وہاں سے ان کے لوٹنے کا تذکرہ کیا یہاں تک کہاکہ جب معاذ مدینہ سے دومنزل نکل گئے یکایک انھوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو پکارتے ہوئے سنا وہ کہتاتھاکہ اے محمد کے خدا معاذ بن جبل کو خبرپہنچادے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے مفارقت کی اورزمین کے نیچے استراحت کررہے ہیں (اس کوسن کر) معاذ نے اس کے پاس جاکرکہاتجھکوتیری ماں روئے (بتلا)توکون ہے۔(اس نے)کہامیں عبدالرحمن بن واثلہ انصاری ابوبکرصدیق کا پیغام معاذ بن جبل کےلیےلےکرجارہاہوں کہ ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی مفارقت کی خبرکردوں اور یہ خط ان کودے دوں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)