بن جاریہ بن عامر بن مجمع بن عطاف بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری مجمع کے بھائی ہیں۔ان کی والدہ جمیلہ بنت ثابت بن اقلح تھیں یہ عاصم بن عمربن خطاب کے اخیانی بھائی تھے ان کی کنیت ابومحمد تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیدا ہوئے تھےانھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔یہ اپنے چچامجمع بن جاریہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعیسیٰ بن مریم (موضع)لد۲؎ کےدروازہ پر دجال کوقتل کریں گے۔ابراہیم بن منذرنے بیان کیاہے کہ عبدالرحمن بن یزید بن جاریہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاس کو ابوعمرنے بیان کیا ہے ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کو مجمع کابھائی کہاہے اور یہ بھی ان دونوں کابیان ہے کہ محمد بن اسمعیل نے ان کو تابعین میں اور دوسروں نے صحابہ میں شمارکیاہے اور ان دونوں نے یحییٰ بن سعید انصاری سے انھوں نے قاسم بن محمد سے روایت (بھی)کی ہے کہ بے شک مجمع اور عبدالرحمن دونوں یزید ابن جاریہ کے بیٹے تھے۔ ان دونوں نے خبردی ہے کہ نامی ایک شخص نے اپنی بیٹی کا نکاح کسی سے کردیاتھامگروہ لڑکی اپنے باپ کے کیے ہوئے نکاح سے راضی نہ تھی پس رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کا نکاح جو اس کے والد نےکردیاتھافسخ کردیااوراس نے ابولبابہ کے ساتھ نکاح کرلیااس حدیث کولوگوں نے یحییٰ سے روایت کیاہے مگرعبدالرحمن کے متعلق اس روایت میں اختلاف کیاہے ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
۱؎مولفتہ القلوب وہ لوگ ہیں جوبظاہراسلام لائے تھے مگران کے دل میں اسلام کی جڑ مضبوط نہ ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو بغرض تالیف قلب کچھ دیاکرتے تھے اسی وجہ سے ان کو مولفتہ القلوب کہتے ہیں۱۲۔۲؎لد بضم لام ودال مہملہ مشددفلسطین میں ایک موضع کانام ہے اور بعض نے شام میں بیان کیاہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)