۔انصاری ہیں۔ان کی کنیت ابوخلاد تھی اور صحابہ میں ان کا ذکرکیاگیا ہے۔یحییٰ بن سعید بن ابان قریشی نے ابوفردہ سے انھوں نے ابوخلادسے روایت کی ہے اوربیان کیاجاتاہے کہ ان کا نام عبدالرحمن بن زبیرہے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت بھی ان کوحاصل ہوئی ہے یہ کہتے تھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جس وقت تم کسی کو دیکھو کہ دنیاکی طرف سے بے رغبتی اورکم سخنی اس کوعنایت کی گئی تواس سے نزدیکی حاصل کرو کیوں کہ اس کو حکمت عنایت ہوئی ہے ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابن مندہ اورابونعیم نے عبدالرحمن ابوخلاد کودوسرے عنوان سے بیان کیاہےجو پہلے گذرچکا۔اورغالب ظن میرایہ ہے کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں اس بیان میں ان کے والدکانام بھی
ذکرکیاگیاہےاورگذشتہ تذکرہ میں نہیں ذکرکیاگیااسی وجہ سے ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہےاوران کا ذکرنہیں کیاواللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)