ظفری ہیں۔عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے حکیم بن حکیم سے انھوں نے فاطمہ بنت خشاف سے انھوں نے عبدالرحمن ابن ربیع ظفری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلۂ اشجع کے ایک شخص کے پاس زکوۃ وصول کرنے کے لیےکسی کوبھیجامگر انھوں نے دینے سے انکارکردیاپھردوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجااورفرمایا کہ اگراب کی مرتبہ وہ زکوۃ نہ دے تواس کی گردن ماردینا۔عبدالرحمن بن عبدالعزیز کہتے ہیں کہ میں نے حکیم بن حکیم سے کہامیراخیال یہ ہے یہ ہے کہ حضرت ابوبکر نے منکرین زکوۃ۱؎سے شاید اسی حدیث کی بنیاد پرجہاد کیا تھاحکیم نے کہا ہاں۔ان کاتذکرہ ابونعیم اور ابن مندہ نےلکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)