بن حسنہ۔ربیع بن سلیمان جیزی نے ان صحابہ میں ان کاذکرکیاہےجوشہرمصرمیں داخل ہوئےتھے ۔اس کو غسانی نےبیان کیاہے اور ابن یونس نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن شرحبیل بن عبداللہ بن مطاع کے بیٹے ہیں اوربیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے اور ان کے بھائی ربیعہ بن شرحبیل نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہے اور یہ دونوں فتح مصرمیں شریک تھے ان کے بیٹے عمران نے ان سے روایت کی ہے اورعمران شہرمصر کے قاضی تھے۔عبدالرحمن کی نسبت بیان کیا جاتا ہےکہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے عبدالرحمن سے ابن وہب نے روایت کی ہے یہ بیان ابن ماکولاکاتھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)